دوخواتین سمیت تین افراد خود کشی کی کوشش میں ہسپتال پہنچ گئے

دوخواتین سمیت تین افراد خود کشی کی کوشش میں ہسپتال پہنچ گئے

 لاہور(کر ائم سیل )شہر میں دوخواتین سمیت تین افراد خود کشی کی کوشش میں ہسپتال پہنچ گئے جہاں ایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہے ۔بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹاؤن بی بلاک میں دو بچوں کی ماں عشرت نے خاوند سے جھگڑے کے بعد چوہے مارگولیاں نگل لیں حالت غیر ہونے پرلواحقین نے اسے جناح ہسپتال پہنچا دیا جہاں اسکی حالت نازک ہے ،اچھرہ کے علاقہ بابا اعظم چوک کے قریب شادی شدہ خاتون سمیرا نے زہریلی گولیاں پھانک لیں جبکہ ہنجروال منصورہ کے قریب محنت کش اقبال نے غربت سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا لیں ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...