ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں

 لاہور(کرائم سیل) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرشہر کی تمام ڈویژنز کی مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں جہاں لوگوں کے مسائل سن کر حل کئے گئے جن میں ڈی ایس پی اسلامپورہ شمس الحق نے جامع مسجد فیض الاسلام نیو انارکلی،ڈی ایس پی ریس کورس صفدر رضا کاظمی نے جامع مسجدابراہیم ،ڈی ایس پی مناواں محمد ندیم بٹ نے جامع مسجد علی المرتضیٰ ، ڈی ایس پی گلشن راوی رانا غلام عباس نے ایک مینار والی مسجد بند روڈاورڈی ایس پی مسلم ٹاؤن سرکل عمران عباس نے جامع مسجد سینٹرل کالونی مسلم ٹاؤن میں نمازِ جمعہ کے بعدکھلی کچہریاں لگائیں ۔ یہ کھلی کچہریاں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے واضع احکامات کی روشنی میں لگائی گئیں۔ ڈی ایس پی اسلامپورہ سرکل، ڈی ایس پی ریس کورس،ڈی ایس پی مناواں، ڈی ایس پی گلشن راوی اور ڈی ایس پی مسلم ٹاؤن سرکل نے اپنے اپنے سرکل میں واقع مساجد میں لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے حکم پر اب تک کھلی کچہریوں میں2900 سے زائد سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری ہوچکے ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...