رائیونڈ روڑ پر کار کی ٹکر سے فیکٹری ملازم ہلاک ہوگیا

رائیونڈ روڑ پر کار کی ٹکر سے فیکٹری ملازم ہلاک ہوگیا

لاہور(کرائم سیل )رائے ونڈ روڈ پر تیز رفتار نامعلوم کار کی ٹکر سے فیکٹری ملازم ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی، لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کار سوار فرار، مقدمہ درج ،قانونی کارروائی شروع۔ بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ روڈ پرپنڈ بھوبتیاں چوک کے قریب2 ملازم 45سالہ بوٹا 55سالہ خالد فیکٹری سے چھٹی کر کے گھر واپس آرہے تھے کہ سڑک عبور کرنے کے دوران ان کو تیز رفتار نامعلوم کار نے ٹکر مار دی جس کے نیتجے میں خالد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اور بوٹا شدید زخمی ہوگیا جبکہ نامعلوم کار سوارموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فورا طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور لاش کو قبضہ میں لے کرضروری کارروائی کے بعد پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا دی، نامعلوم کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...