وحدت کالونی پولیس نے اسلم اوڈڈ کیت گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

وحدت کالونی پولیس نے اسلم اوڈڈ کیت گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

لاہور (کر ائم سیل)وحدت کالونی پولیس نے ڈ کیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث اسلم اوڈڈ کیت گینگ تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی، ٹی وی ، ڈی وی ڈی ،پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اومحمد افضل ودیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس نے دن رات کی محنت کے بعد اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے ڈکیتی کی متعد د وارداتوں میں ملوث اسلم اوڈ ڈکیت گینگ کے3 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ملزمان واردات کے لئے کرائے پر کار لیتے اور اہم شاہراﺅ ںپر سفر کرنے والی مختلف فیملیوں سے نقدی ،زیورات ،موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیتے۔پولیس نے ملزم اسلم اوڈ،ایم ندیم ،ظہیر اختر قاضی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے نقدی 1,20,000،ایک عدد ٹی وی ،1عدد ڈی وی ڈی ،3موبائل فون،3پسٹل اور 15 گولیاں برآمد کر لیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے مختلف تھانوں کے 8مقدمات ٹریس ہوئے اور ملزمان نے 15وارداتوں کا انکشاف کیاہے ۔

مزید : علاقائی