آتشزدگی کے واقعات میںلاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

آتشزدگی کے واقعات میںلاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر آتشزدگی کے واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹاﺅن کے علاقہ میں محمد لیاقت کے گھر میں آگ لگنے سے دو کمرے مکمل طور پر جل گئے جبکہ ہنجروال کے علاقہ میں ایک فاسٹ فوڈ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھرک اٹھی جس کی وجہ سے تمام سامان جل کے خاکسترہو گیا ۔ریسکیو 1122کی فائر بریگیڈ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید :

علاقائی -