ہڈیارہ ، لین دین کے تنازعہ پر مخالفین نے 30سالہ شخص کو قتل کردیا

ہڈیارہ ، لین دین کے تنازعہ پر مخالفین نے 30سالہ شخص کو قتل کردیا

لاہور(کرائم سیل)ہڈیارہ کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر مخالفین نے 30سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے نعش کو مردہ خانے میں جمع کروانے کے بعد کاروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ کے علاقہ منہالہ پنڈ میں شفیق عرف باو نے کرامت سے گروی مکان لیا تھا،تاہم کچھ عرصہ سے دونوں میں گروی رکھی گئی رقم کے واپسی کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا،گزشتہ روز بھی دونوں میں اسی معاملے پر جھگڑا ہوا جس پر کرامت نے فائرنگ کردی جس سے شفیق شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی،پولیس کے مطابق مقتول کی نعش مردہ خانے جمع کروادی گئی ہے،مقتول کے بھائی رفیق کے بیان پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے،ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : علاقائی