ڈیفنس اے پولیس نے زہریلی شراب سپلائی کرنےوالے ملزم کو گرفتار کرلیا
لاہور ( کر ائم سیل ) تھانہ ڈیفنس اے کی پولیس نے ڈیفنس اور اس سے ملحقہ پوش علاقوں میں زہریلی شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ 500سے زائد ولائیتی اور پاکستانی شراب کی زہریلی بویلیں اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ گزشتہ روز ایس ایچ اوتھانہ ڈیفنس اے عبدالواحید نے ڈیفنس موڑ پر چیکنگ کے لئے ناکہ لگا رکھا تھا ناکے پر ایک مشکوک کار کر روکنے کا اشارہ کیا کار سوار نے کار بھگا دی جس پر ایس ایچ او نے نفری کے ہمراہ گاڑی کا پیچھا کرکے گاڑی کو پکڑ لیا تلاشی لینے پر گاڑی سے 500بوتلیں ولائتی اور پاکستانی شراب کی برآمد ہوئیں جبکہ ایک ملزم خالد مسیخ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے نے بتایا کہ ملزم ڈیفنس اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زہریلی شراب سپلائی کرتا ہے ۔ملزم نشاط کالونی کا رہائشی ہے اس کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔