اسلام پورہ ، 4بچوں کا باپ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا
لاہور(کرائم سیل)اسلام پورہ کے علاقہ میں 4بچوں کا باپ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا،پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا،جسے گزشتہ روز سےنکڑووں سوگواروں کی موجود گی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سنت نگر اسلام پورہ کا رہائشی 46سالہ عبد العزیز گزشتہ روز وہ اپنی لائسنس والی رائفل صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ورثا ءکے مطابق چونکہ یہ ایک حادثہ ہے اس لیے وہ کوئی قانونی کاررائی نہیں کروانا چاہتے۔گزشتہ روز متوفی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔