شیخوپورہ :گرانفروشوں کےخلاف کریک ڈاﺅن، دو قصاب پکڑ لئےگئے

شیخوپورہ :گرانفروشوں کےخلاف کریک ڈاﺅن، دو قصاب پکڑ لئےگئے

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)شیخوپورہ میں مصنوعی مہنگائی کو روکنے کیلئے گراں فروشوں کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے، اس سلسلہ میں سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عبدالغفور چوہدری نے دو قصابوں عبدالمالک اور شکیل کو پکڑ کر بکرے کا گوشت 520روپے فی کلو کی بجائے600روپے فی کلو کے حساب سے بیچنے پر پکڑ لیا اور انہیں سمری ٹرائل کے تحت مجموعی طور پر 6ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ سبزی فروش رمضان کو آلو 50روپے فی کلو کی بجائے 60روپے فی کلو کے حساب سے بیچنے پر دو ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، ضلع حکومت کی سفارش پرگوشت، مچھلی،مرغی، پھل سمیت دیگر اشیاءخورو ونوش مقررہ قیمت سے زائد نرخوں پر بیچنے والے گراں فروشوں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے ضلع حکومت کے 9افسران کو سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیئے ہیں ۔

جن میں ای ڈی او فنانس راشد ارشاد حسین، ڈی ایم او مس آصفہ مرتضیٰ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی مریم نواز، ٹی ایم او احسن عنایت سندھو، ٹی او آر ملک محمد ادریس، ٹی ایم او سجاد مشرف، ٹی او آر مریدکے محمد اقبال جٹھول اور ٹی ایم او صفدر آباد محمدنشا جاوید شامل ہیں کو حکومت پنجاب نے غیر معینہ مدت تک کیلئے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیئے ہیں جس کے تحت وہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو سمری ٹرائل کرکے موقع پر سزائیں سنا سکیں گے، ان پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے ذریعے گندم کے سرکاری ذخائر اور فلور ملوں میں تیار ہونے والے آٹا اور گندم کی دیگر مصنوعات کی کوالٹی بھی چیک کی جائے گی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...