کامونکے، لاکھوں کی ادویات اور سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

کامونکے، لاکھوں کی ادویات اور سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

کامونکے(نامہ نگار) سٹی پولیس نے ٹائنز فرنچائز سے لاکھوں مالیت کے ادویات چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرکے مال مسروقہ برآمدکرلیا،بتایاگیاہے کہ ماڑی روڈ کے رہائشی ڈاکٹرمبارک علی کی جی ٹی روڈ پر واقع ٹائنز کی فرنچائز کے تالے کھول کر گزشتہ دنوں نامعلوم چور لاکھوں مالیت کی پراڈکٹس اور دو لیپ ٹاپ وغیرہ چوری کرکے لے گئے جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا محمد افضل کی قیادت میں اے ایس آئی ملک انوار اعوان نے دن رات جدودجہد کرتے ہوئے ملزم ندیم اختر ساکن منڈیالہ پونائچ کو گرفتارکرکے اس کی نشاندہی پر گھر میں چھپایا ہوا مال مسروقہ برآمدکرلیاہے ،اس حوالہ سے حوالات میں بندملزم نے چوری کے حوالے سے بتایاکہ اس نے تالوں کی چابیوں کا چھاپہ ایک صابن پر لگاکر گوجرانوالہ سے ڈوپلیکیٹ چابیاں بنوائیں اور بعد میں واردات کی سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر655/14 درج کرلیاہے ایس ایچ او رانا محمدافضل نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم چلادی ہے اور انشاء اللہ تمام معاشرے کے ناسوروں کوعلاقہ سے ختم کرکے عوام کو حقیقی معنوں میں تحفظ فراہم کریں گے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...