شاہ پور کانجراں ، نوجوان کا ہاتھ ٹوکہ مشین میں آکر کٹ گیا

شاہ پور کانجراں ، نوجوان کا ہاتھ ٹوکہ مشین میں آکر کٹ گیا

لاہور( کرائم سیل ) شاہ پور کانجراں منڈی مویشیاں میں نوجوان کا ہاتھ ٹوکہ مشین میں آکر کٹ گیا۔ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔ بتایا گیا ہے کہ موہلنوال کے رہائشی اعظم بھٹی نے شاہ پور کانجراں میں واقع منڈی مویشیاں میں چارہ فروخت کرنے کا اڈا بنا رکھا ہے، گزشتہ روز وہ معمول کے مطابق فروخت کرنے کے لئے ٹوکہ مشین پر چارہ کتر رہا تھا کہ اس دوران اچانک اس کا ہاتھ بھی ٹوکہ مشین میں آکر کٹ گیا۔ ہاتھ کٹنے کے بعد نوجوان کی چےخےں دور دور تک سنےں گئےں اور بعد ازاں وہ بے ہو ش ہو گےا ۔جسے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزید : علاقائی