شیخوپورہ :جگا ٹیکس مانگنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

شیخوپورہ :جگا ٹیکس مانگنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ سٹی بی ڈویثرن پولیس نے تحصیل کو نسل شیخوپور کے لائٹ انسپکٹر مزمل شاہ کی رپورٹ پر ایک شخص محمد شریف کے خلاف مبینہ طور پر جگا ٹیکس مانگنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس سلسلہ میں رانا محمد شریف نے اپنے موقف میں انکشاف کیا ہے کہ میں ایک محب وطن شہری ہوں ٹی ایم اے کا لائٹ انسپکٹر مزمل شاہ عرصہ دراز سے بعض آفسیران سے ساز بز ہو کر کرپشن کر رہا ہے ا ور میں نے ا س کرپٹ مافیاکے خلاف سیکرٹری لو کل گو ر نمینٹ سمیت دیگر اعلی احکا م کو کاروائی کے لئیے تحریریدرخواستیں دے رکھی ہے اب مجھے اس عمل سے باز رکھنے کے لیئے انتقا می کاروائیاں شروع ہو گیئں ہیں، انہوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے خلاف درج ہو نیوالے جھوٹے مقدمہ کو میرٹ پر خارج کیا جائے۔

مزید : علاقائی