باغبانپورہ ، لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

باغبانپورہ ، لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

لاہور(کرائم سیل )باغبانپورہ کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ، گولی آنکھ میں لگنے سے نوجوان شدید زخمی، ہسپتال منتقل،ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کار روائی کا آغاز کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ میں دو پارٹیوں کے درمیان لین دین کا تنازع چلا آرہا تھا وقوعہ کے روز بلابٹ اور اصغر نامی شخص کے درمیان حساب کتاب کرنے پر تلخ کلامی ہوگئی جس پر بلا بٹ نے طیش میں آتے ہوئے اصغر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اصغر آنکھ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فورا موقع پر پہنچ کر فورا طبی امداد کے لئے اصغر کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیاجہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی