شیخوپورہ :مسلح افراد نے ہل چلا محنت کش کی کھڑی فصل تباہ کر دی

شیخوپورہ :مسلح افراد نے ہل چلا محنت کش کی کھڑی فصل تباہ کر دی

شیخوپورہ(بیورورپورٹ) قصبہ جھبراں کے نزدیک 8مسلح افراد نے لکارا مار کر کاشت کار قلب حسین کی کھڑی فصلوں میں ٹریکٹر چلا کر تباہی مچادی اور اس کی اراضی پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی، جہاں پولیس نے پہنچ کر قبضے کی کوشش ناکام بنادی، سرگودھا روڈ پر اڈہ دھنت پورہ میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے مزاحمت کرنے پر تاجر کامران کے سٹور پر فائرنگ کردی جہاں تاجر اور اسکے ملازموں نے شوکیسوں کی اوٹ میں چھپ کر جان بچائی، جس کا صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، دن دیہاڑے اکبر بازار میں ایک دکاندار کے ملازم کے ہاتھوں اچانک پمپ ایکشن بندوق اچانک چل جانے سے راہگیر شدید زخمی ہوگیا جس کو مخدوش حالت کی بناءپر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے وہ قصبہ گھنگ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...