قصور‘ون ویلروں نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کی جان لے لی

قصور‘ون ویلروں نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کی جان لے لی

قصور(بیورورپورٹ)مصطفی آباد (للیانی) بیدیاں روڈ پر ون ویلنگ کے دوران دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجہ میں کوٹ میر باز خاں قصور کا رہائشی محمد سعید اور اس کا ساتھی محمد سہیل جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق محمد سعید اور محمد سہیل موٹر سائیکلLEX-2675پر سوار بیدیاں سے مصطفی آباد کی جانب آ رہے تھے جب وہ گدوکی کے قریب پہنچے تو مخالف سمت سے ون ویلنگ کرتے ہوئے آنے والے موٹر سائیکل سوار محمد مظفر اور محمد عاصم سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں محمد سعید اور سہیل شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال لاہور پہنچایاگیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں دم توڑ گئے پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید : علاقائی