شہر بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،سی ٹی او

شہر بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،سی ٹی او

لاہور(کرائم سیل)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ شہر بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ سٹی ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کے دوران کالے شیشوں والی 11029 اور سبز نمبر پلیٹ والی 123 گاڑیوں جبکہ بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے 5240 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے سے نہ صرف دوسروں کا بلکہ خود اپنا تحفظ بھی یقینی ہو جاتا ہے۔ قوانین کی پاسداری سے ایک مہذب معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...