گڑھی شاہو پولیس نے 7سالہ بچے کےخلاف شادی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

گڑھی شاہو پولیس نے 7سالہ بچے کےخلاف شادی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

 لاہور(کرائم سیل)تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے 7سالہ بچے کے خلاف شادی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ٹاﺅن انتظامیہ کی جانب سے گڑھی شاہو میں شادی کی ایک تقریب میں چھاپہ مارا گیا جس میں شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔پولیس اہلکاروں نے طیب خان نامی 7سالہ بچے کے خلاف مقدمہ نمبر 308\14 درج کر لیا جب تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کی تو معاملہ سامنے آیا جس سے واضح ہو گیا کہ مقدمہ بغیر کسی تحقیق اور استغاثہ کے درج کیا گیا ہے۔اس حوالے سے تھانہ گڑھی شاہو میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ معاملہ کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...