شادمان گندے نالہ میں گر کے نوجوان جاں بحق ہو گیا

شادمان گندے نالہ میں گر کے نوجوان جاں بحق ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)شادمان کے علاقہ میں گندے نالہ میں گر کے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے اتفاقیہ حادثہ قرار دے کر نعش ورثا کے حوالے کر دی جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں گزشتہ روز سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شادمان کا رہائشی بدھ کے روز سے لاپتہ تھا۔جس کی رپورٹ لواحقین نے تھانہ میں درج کروا دی تھی۔گزشتہ رات مقامی افراد کو نالہ میں ایک نوجوان کی نعش ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے نعش کو نکال کے مساجد میں اعلانات کروائے اور عمران کے لوحقین نے تھانہ میں آ کر عمران کی شناخت کر لی ۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -