پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 589ٹریفک حادثات میں447 زخمی ہوگئے

پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 589ٹریفک حادثات میں447 زخمی ہوگئے

لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 589ٹریفک حادثات میں447شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال مےں پہنچایا گیاجبکہ227افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 204 ڈرائیورز ،17کم عمرڈرائیور، 373 مسافر اور 102 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 121ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 128 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد61حادثات میں 76متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 51 حادثات میں56متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی