جماعت اسلامی کے اجتماع کی کوریج کے دورا ن روزنامہ دنیا کے رپورٹرکی گاڑی چوری ہوگئی

جماعت اسلامی کے اجتماع کی کوریج کے دورا ن روزنامہ دنیا کے رپورٹرکی گاڑی چوری ...

لاہور(سٹاف رپورٹر)روزنامہ دنیا لاہور کے سینئر سٹاف رپورٹریاسین ملک کی جماعت اسلامی کے اجتماع کی کوریج کے دوران راوی روڈ سے گاڑی چوری ہو گئی ۔ یاسین ملک اپنی گاڑی نمبر Lwo 2764راوی روڈ پر کھڑی کرکے جماعت اسلامی کے اجتماع عام کی کوریج کے لئے مینا پاکستان کے اندر چلے گئے جب وہ واپس آئے تو گاڑی چور ی ہو چکی تھی ۔ تھانہ راوی روڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید : علاقائی