ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

                           لاہور(کرا ئم سیل) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ ذرا ئع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل نمبر 2اور 4 کے کچن سے نامعلوم افراد ہزاروں روپے مالیت کے دیگچے چرا کر فرار ہو گئے ۔ ماڈل ٹاون کیو بلاک کے رہا ئشی اقبال قریشی کے گھر سے تین ڈاکواہل خانہ کو یر غمال بنا کر 11لاکھ، مانگا منڈی یثرب کالونی کے رہائشی غلام علی کے گھر سے تین ڈاکوﺅں نے 5لاکھ چو ہنگ بھوبتیاں پنڈ کے رہا ئشی ریحان کے گھر سے تےن لاکھ نو اب ٹاون ایم بلاک جو ہر ٹاون کے رہا ئشی شیخ محمود کے گھر سے دو لاکھ60ہزارمالیت کے نقدی زیورات اور دیگر قیمتی لوٹ لیا گیا۔ گجرپورہ گھوڑے شاہ روڈ پرناظم سے 41 ہزار، اقبال ٹاﺅن نشتر بلاک کے قریب جنید سے 85 ہزار، ستوکتلہ واپڈا ٹاﺅن ملک ریاض اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ، ٹاﺅن شپ اے بلاک کے قریب ارشاد سے گاڑی، موبائل اور نقدی ، جنوبی چھاﺅنی رنگ روڈ پر عمران سے 32 ہزار، شمالی چھاﺅنی صدر گول چکر کے قریب آمنہ سے 1 لاکھ 80 ہزار کی نقدی زیورات اور موبائل فون چھین لئے گئے۔گلشن راوی مون مارکیٹ مقدس پارک کے علاقہ میں سلطان اور اس کی بیوی سے ڈاکو 23ہزار روپے اور 3موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔چوک ریوا گارڈن میں نواز کھرل سے 17ہزار روپے لوٹ لیے گئے ۔لوئر مال آوٹ فال روڈ پر غنی سے 11ہزار اور 2موبائل لوٹ لیے گئے ۔نولکھا کے علاقہ میں واصف اور گڑھی شاہو کے علاقہ میں سلیم سے نقدی اور موبائل چھین لیے گئے۔ بھاٹی گیٹ سے عارف ، سول لائن سے عاطف ، لٹن روڈ سے اشتیاق احمد، ریس کورس سے گلزار علی، جوہر ٹاﺅن سے راشد، ستوکتلہ سے محمد مدثر، چوہنگ سے محمد اسماعیل،ڈیفنس سے محمد ریاض اور غازی آباد سے یاسر حسین کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں اور شادباغ سے محمد ایوب، شفیق آباد سے عمران اسلم، گوالمنڈی سے عبدالقیوم، بادامی باغ سے عاصم اسلم، اسلامپورہ سے منیب اور محمد شبیر ، لوئرمال سے ارشد، مزنگ سے کاشف علی، شالیمار سے مظہر علی، پرانی انارکلی سے انور مسیح، مغلپورہ سے احسن، ساندہ سے ندیم خان، اقبال ٹاﺅنسے منصور احمد، شیرا کوٹ سے سلیم، سبزہ زارسے نور محمد، ہربنس پورہ سے عدنان ظفر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئےں-

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...