قصور:اراضی کے تنازع پر نوجوان کو قتل کر دیاگیا

قصور:اراضی کے تنازع پر نوجوان کو قتل کر دیاگیا

قصور(بیورورپورٹ)منڈی عثمانوالا کے نواح راجو وال میں مبینہ اراضی کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان فدا حسین کو موت کے گھات اتار دیا ۔اور فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق مقدمہ کے مدعی محمد حسین نے بتایا کہ ان کا ملزمان اللہ دتہ وغیرہ کے درمیان اراضی کا تنازعہ چلا آ رہا تھا وقوعہ کے روز اس کا بیٹا فدا حسین حسب معمول اپنی اراضی پر جا رہا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے اللہ دتہ وغیرہ نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں فدا حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس تھانہ منڈی عثمانوالا نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

اور ڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری حسن فاروق گھمن کے حکم پر ملزما ن کی گرفتاری کیلئے دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

مزید : علاقائی