دہشتگردوں کی فوجی اور پولیس افسران پر خود کش حملوں کی دھمکیوں کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ
لاہور( کرائم سیل )شدت پسندوں کی جانب سے عسکری اور پولیس افسران پر خود کش حملوں کی دھمکیوں کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جبکہ پولیس اور حساس اداروں نے ممکنہ دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے شہر میں وسیع پیمانے پر مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران غیر پندرہ ملکیوں سمیت درجنوں مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے بعض مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور انکے قبضے سے لڑیچر ،نقشے اورممنوعہ اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے ائیر پورٹ ،سیاسی شخصیات ،لاری اڈوں ،سرکاری عمارات ،کے علاوہ سرحدی علاقوں میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ برٹش قونصل ،اور غیر ملکیوں کی رہائش گاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے حساس علاقوں میں پولیس کی رات گئے تک گشت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں پولیس اور حساس اداروں کی ٹیم نے مشترکہ طور پر صدر ڈویثزن،کینٹ ،اقبال ٹاؤن اور سٹی سرکل میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کیا۔