شہریوں اور کانسٹیبل میں فائرنگ کے تبادلے سے جاں بحق ہونے والا شہری سپرد خاک

شہریوں اور کانسٹیبل میں فائرنگ کے تبادلے سے جاں بحق ہونے والا شہری سپرد خاک ...
شہریوں اور کانسٹیبل میں فائرنگ کے تبادلے سے جاں بحق ہونے والا شہری سپرد خاک

  

                                            لا ہور (کرا ئم سےل ) قلعہ گجرسنگھ کے علاقہ ہال روڈ پر لڑائی جھگڑے کے دوران شہریوں اور کانسٹیبل میں فائرنگ کے تبادلے سے جا ںبحق ہو نے وا لے شہر ی سا جد کی نعش پو سٹ ما ر ٹم کے بعد ور ثا کے حوا لے کردی گئی جسے بعدزا ں سےنکڑو ں سوگوارو ں کی مو جودگی میں سپرد خا ک کردےا گےا ، جبکہ زخمی کو مےو ہسپتا ل میں طبی امدا د دی جا ر ہی ہے ۔ تفصےلا ت کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں ہال روڈ پر موٹرسائیکل سوار کانسٹیبل بابر سہیل کا 2روز قبل گاڑی سے ٹکراﺅ ہوا، جس پر کار میں سوار تین افراد نے کانسٹیبل سے جھگڑا شروع کردیا،جھگڑا دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور انہوں نے دونوں پارٹیوں میں صلح کروادی، تینوں کار سوار افراد واپس جانے لگے کہ اس دوران ان کے ایک ساتھی نے طیش میں آکر کانسٹیبل پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے جواب میں کانسٹیبل نے اپنے سرکاری پسٹل سے فائرنگ کی،مصروف شاہراہ پر اندھا دھند فائرنگ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور انہوں نے جان بچانے کے لئے دوڑیں لگادیں،فائرنگ سے کانسٹیبل بابر سہیل ،شہری ساجد اور قاسم زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والے ساجد اور قاسم کا تیسرا ساتھی دونوں کو گاڑی میں ڈال کرمیو ہسپتال لے گیا جہاں اس نے ساجد کو مردہ سمجھتے ہوئے نعش سڑیچر پر رکھی اور قاسم کو ساتھ لیکر فرار ہوگیا، فائرنگ کی اطلاع پر ریسکیوٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بابر کو ہسپتال منتقل کردیا،ہسپتال میں بابر کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے،پولیس کے مطابق بابر قلعہ گجر سنگھ پولیس اسٹیشن میں آپریشن ونگ میں تعینات ہے اور شاہدرہ کا رہائشی ہے، ہلاک ہونے والا ساجد وہاڑی کا رہائشی ہے ہلاک ہونے والے ساجد کی لاش پو لےس نے ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوا لے کردی گئی ۔ذرا ئع کے مطا بق فا ئر نگ کر نے وا لا مر کزی ملزم وقاص عر ف و کی صد ےق ٹر ےڈ سنٹر کے ما لک کا بےٹا ہے ۔پو لےس نے کا ر سمےت 3افرا د کو حرا ست میں لے لےا جبکہ وکی کی گرفتا ر ی کے لئے چھا پہ ما ر ے جا ر ہے ہیں ۔

مزید : علاقائی