بھاٹی گیٹ پولیس نے 11 اشتہاریوں اورمنشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

بھاٹی گیٹ پولیس نے 11 اشتہاریوں اورمنشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 

لاہور(کرائم سیل)بھاٹی گیٹ پولیس نے شہر میں جاری اشتہاریوں ،منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 11 اشتہاریوں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس ٹیم نے ڈی ایس پی لوئر مال نوید ارشاد اور ایس ایچ او بھاٹی گیٹ مظہر اقبال کی سربراہی میں مشہور زمانہ فرزانہ بی بی قتل کیس میں ننکانہ کی رہائشی اشتہاری ملزمہ سیداں بی بی زوجہ موگ علی اورعمر فاروق سمیت 2 اشتہاری ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ اسی پولیس ٹیم نے 5منشیات فروشوں فیاض نذر، عظیم اقبال ، تنویر عرف مشکا ، محمد ریاض اور شکیل بٹ کو گرفتار کر کے ان سے 4 کلو315 گرام چرس اور 60 لیٹر سے زائد دیسی شراب برآمد کی ہے اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں ایس ایچ او بھاٹی کی سربراہی میں ہی پولیس ٹیم نے 4ملزموں محمد عرفان ، محمد زوہیب ، محمد قاسم اور محمد مزمل کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

علاقائی -