تحریک انصاف کی ریلی میں بھی ”گوعمران گو“ کے نعرے

تحریک انصاف کی ریلی میں بھی ”گوعمران گو“ کے نعرے
تحریک انصاف کی ریلی میں بھی ”گوعمران گو“ کے نعرے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جنگ میڈیا گروپ نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے دینے کا وعدہ دے کر لایا گیا، دکانداروں نے گو عمران گو کے نعرے لگائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بسوں اور ویگنوں کے ذریعے ضلع کونسل لائی گئی خواتین کو جب پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا کر ریلی میں نعرہ بازی کے لئے کہا گیا تو بیشتر نے جھنڈے سڑک پر چھوڑ کر واپس جانا شروع کردیا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں پی پی چھوڑ کر تحریک انصاف میں آنے والے ایک رہنما کامران نیئر ڈار کی طرف سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے دینے کا کہا گیا تھا، وہ عمران خان کو نہیں مانتے۔

تحریک انصاف کی رہنماءعندلیب عباس کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ نواز کا پراپیگنڈا ہے، ریلی جب کچہری بازار میں داخل ہوئی تو دکانداروں نے گو عمران گو کے نعرے لگائے۔

مزید : فیصل آباد