زمبابوے کے سٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق

زمبابوے کے سٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق
زمبابوے کے سٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے میں ایک سٹیڈیم میں مذہبی پروگرام کے بعد بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔بھگدڑ اس وقت مچی جب سٹیڈیم میں موجود ہزاروں عقیدت مند معروف مبلغ والٹر مگایا کے پروگرام کے بعد جانے کے لیے جلد بازی کرنے لگے۔
پولیس کے مطابق سٹیڈیم میں چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر سات کو ہسپتال لائے جانے پر مردہ قراد دیا گیا۔مبلغ مگایا کے بارے میں معلوم ہواہے کہ وہ لوگوں کو معجزات کے ذریعے ٹھیک کرنے کا دعوی کرتے ہیں۔
 عینی شاہدین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے سٹیڈیم سے باہر جانے کے زیادہ تر راستے بند کر دیے تھے اور جب لوگ واحد کھلے راستے سے باہر جانے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے تو ان پر اشک آور گیس کے گولے داغے گئے تاہم پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی تردید کی ہے ۔