ٹیچر کی گاڑی نے سکول کے بچوں کو کچل دیا,ایک بچہ جاں بحق
لوئر دیر(مانیٹرنگ ڈیسک) جندول گورنمنٹ ہائی سکول میں سکول ٹیچر کی گاڑی نے اسمبلی میں کھڑے بچوں کو کچل دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق استاد کا ذہنی توازن درست نہیں ہے لیکن اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔
جب سکول ٹیچر گاڑ ی لیکر پہنچا تو اس وقت بچے اسمبلی میں کھڑے تھے ,ان کی گاڑی بے قابو ہوکر بچوں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں آٹھ بچے زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیاتھا۔ جبکہ سلیم جان کو پولیس نے حراست میں لے لیاہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کے بریک فیل ہوگئے تھے۔