اٹلی کے سابق وزیراعظم کا ووٹروں کیلئے انوکھا اعلان

اٹلی کے سابق وزیراعظم کا ووٹروں کیلئے انوکھا اعلان
اٹلی کے سابق وزیراعظم کا ووٹروں کیلئے انوکھا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی جماعت دوبارہ حکومت میں آئی تو ریٹائرڈ افراد کے لیے سینیما میں داخلہ مفت ہو گا اور دوپہر کو سینما کے ساتھ ساتھ ٹرین کا سفر بھی مفت ہوگا۔
اطالوی اخبار کے مطابق برلسکونی آنکھ کے آپریشن کے بعد ہسپتال میں ہیں جہاں سے اُنہوںنے عمر رسیدہ افراد کے لیے ایک خط میں مراعات کا اعلان کیا ہے۔سابق وزیر اعظم نے خط میں لکھا کہ ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے گی، پینشن میں اضافہ کیا جائے گا اور پینشنروں کی آنکھوں کا آپریشن اور مصنوعی دانت مفت لگائے جائیں گے۔

آپریشن کے بعد کان میں سے خطرناک کیڑے نکال لئے گئے
واضح رہے کہ 78 سالہ برلسکونی کو ٹیکس فراڈ میں سزا ملی ہے اور وہ کمیونٹی سروس کر رہے ہیں جبکہ برلسکونی کی جماعت کو مئی میں یورپی الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ تیسرے نمبر پر آئی تھی۔