طورخم بارڈر کی بندش، گاڑیوں کی طویل قطاریں ، بعدمیں کھول دیاگیا

طورخم بارڈر کی بندش، گاڑیوں کی طویل قطاریں ، بعدمیں کھول دیاگیا
طورخم بارڈر کی بندش، گاڑیوں کی طویل قطاریں ، بعدمیں کھول دیاگیا

خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان سرحد پر طورخم بارڈر کی بندش سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں تاہم کامیاب مذاکرات کے بعد بارڈر دوبارہ کھول دیاگیا۔

پاکستانی حکام کے مطابق افغان حکام نے بارڈر بند کرنے کی وجہ واضح نہیں بتائی ، دونوں طریف سے مذاکرات جاری ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے موقف اپنایاکہ طورخم بارڈر پر تعمیرات درست نہیں ، دونوں ممالک کے درمیان معاہدے موجود ہیں جس کے بعد ٹرمینل پر جاری کام روک دیاگیا اور مذاکرات کے بعد بارڈر کھول دیاگیا۔

بتایاگیاہے کہ بارڈر کی بندش سے دونوں اطراف گاڑیاں پھنس گئیں اور طویل قطاریں لگ گئیں ۔

مزید : بین الاقوامی /Headlines

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...