دین کا اولین تقاضا امن فراہم کرناہے ، فاٹا میں قیام امن کیلئے جرگے کو کردار دیاجائے: مولانافضل الرحمان

دین کا اولین تقاضا امن فراہم کرناہے ، فاٹا میں قیام امن کیلئے جرگے کو کردار ...
دین کا اولین تقاضا امن فراہم کرناہے ، فاٹا میں قیام امن کیلئے جرگے کو کردار دیاجائے: مولانافضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ دین کا اولین تقاضا انسانیت کو امن فراہم کرناہے ، ملک میں آگ بجھانے کے لیے پانی ہی نہیں ، ریاست کو احساس ذمہ داری دلانا ہوگا، وہ واضح کرناچاہتے ہیں کہ مشاورت کے بغیر قبائل سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کیاجائے ۔
قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ حکومتیں اور دستور صرف قیام امن کے لیے بنتے ہیں ، لوگوں کو انصاف فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ د اری ہے ،آج آزاد ی کا تصور ختم ہوتاجارہاہے ۔
اُنہوں نے کہاکہ باجوڑ اورمہمند کے بے گھر افراد کو ابھی تک گھر نہیں ملا ، قبائل نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی ، بقاءکے لیے جدوجہد کی ،لیکن قبائلی متاثرین کو یکسر نظرانداز کیاجارہاہے ۔مولانافضل الرحمان نے کہاکہ آگ بجھانے کے لیے آگ اور تیل کا استعمال کیاجارہاہے ،وہ واضح کرناچاہتے ہیں کہ رائے مسلط کرنے کی بجائے قبائل کو امن دیاجائے اورقیام امن کےلئے قبائلی جرگے کو کردار دیاجائے ۔

مزید :

قومی -Headlines -