وزیراعظم کا ایک اور وعدہ پورا، بجلی کی قیمتوں میں کمی

وزیراعظم کا ایک اور وعدہ پورا، بجلی کی قیمتوں میں کمی
وزیراعظم کا ایک اور وعدہ پورا، بجلی کی قیمتوں میں کمی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا قوم سے کیاگیا ایک اور وعدہ پورا کردیاگیاہے اور بجلی کی قیمتوں میں 46پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے ۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق یہ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر میں استعمال ہونیوالی بجلی پر کی گئی ہے اوراِس کا صارفین کو ریلیف آئندہ ماہ کے بلوں میں ملے گا۔

تیل کے نرخوں میں اگلے ماہ مزید کمی کی جائیگی،نواز شریف

بتایاگیاہے کہ یہ کمی وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر کی گئی ہے جبکہ بجلی کی پیداوارپر فیول کی کھپت پر بھی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے جس کی تفصیلات حکومت نے جاری کردیں ۔

مزید : بزنس