وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط لکھنے والا شخص گرفتار

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط لکھنے والا شخص گرفتار
 وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط لکھنے والا شخص گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چناب نگر (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان کو دھمکی آمیز خط لکھنے والا شخص نواحی گاﺅں سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو دس روز قبل خط موصول ہوا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ انہیں حملہ کرکے قتل کر دیا جائے گا اور خط لکھنے والا شخص حملہ آوروں کو جانتا ہے جس پر حساس ادارے حرکت میں آگئے اور گذشتہ روز چناب نگر کے نواحی گاﺅں کوٹ رحموں کے اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا۔ حساس اداروں کے مطابق یہی وہ شخص تھا جس نے وزیراعظم کو خط لکھا تھا۔ اللہ دتہ سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے۔

مزید : قومی