شکیل آفریدی مردان جیل منتقل

شکیل آفریدی مردان جیل منتقل
شکیل آفریدی مردان جیل منتقل

  

پشاور(ویب ڈیسک)ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور سے مردان جیل منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شکیل آفریدی خیبرپی کے حکومت کے لئے عرصہ دراز سے درد سر بننے ہوئے تھے اور تقریباً اڑھائی سال تک شکیل آفریدی پشاور کی سنٹرل جیل میں رہے اور اس عرصہ کے دوران خیبرپی کے حکومت نے وفاق سے بھی تین مرتبہ رابطہ کیا اور آگاہ کیا تھا کہ پشاور سنٹرل جیل پر شکیل آفریدی سمیت دیگر خطرناک قیدیوں کی وجہ سے حملہ ہو سکتا ہے لیکن اس حوالے سے وفاق نے ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا تھا تاہم اس عرصہ کے دوران مردان جیل میں ایک سکیورٹی خصوصی سیل تیار کیا جارہا تھا اورایک سال کے عرصہ میں ہی سیل تعمیر کیا گیا جو کہ بم پروف چھوٹی سی عمارت ہے اور اب وہاں پر شکیل آفریدی کو منتقل کر دیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی