آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری ، پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری

آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری ، پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری
آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری ، پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستانی اور کیوی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے ، یونس خان اور مصباح الحق نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی جبکہ سعید اجمل پہلی مرتبہ گیارہویں نمبر پر چلے گئے۔ 

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سری لنکا کے کمار سنگارا بہترین بیٹسمیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیولئیرز دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن چندرپال تیسرے نمبر پر ہیں، 10 بہترین بلے بازوں میں یونس خان چھٹے اور کپتان مصباح الحق آٹھویں نمبر پر ہیں۔ بولرز کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین پہلے، آسٹریلیا کے ہیرس دوسرے اور سری لنکا کے رنگانا ہیرات تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستانی جادوگر اسپنر سعید اجمل بہترین بولرز کی فہرست سے 3 سال بعد ٹاپ 10 سے باہر ہوکر گیارہویں نمبر پر آگئے۔  ایک روزہ میچز کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلئرز پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ہی ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ اس فہرست میں کوئی پاکستانی بیٹسمین جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا، بہترین بلے بازوں میں کپتان مصباح الحق 14ویں نمبر پر ہیں۔

بہترین ون ڈے بولر کی فہرست میں سعید اجمل بدستور پہلے، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین تیسرے نمبر پر ہیں۔  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فارمیٹ میں بہترین 10 بلے بازوں میں احمد شہزاد 10ویں نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے اور انگلینڈ کے ہیرس تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں بولنگ کے شعبے میں ویسٹ انڈیز کے بدری پہلے، سنیل نارائن دوسرے اور سری لنکا کے سینانایاکے تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستانی سپینر سعید اجمل چوتھے اور شاہد آفریدی چھٹے نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل