وزیراعلیٰ صوبے کے بجائے اسلام آباد دھرنے میں مصروف ہیں:اسفند یارولی

وزیراعلیٰ صوبے کے بجائے اسلام آباد دھرنے میں مصروف ہیں:اسفند یارولی
 وزیراعلیٰ صوبے کے بجائے اسلام آباد دھرنے میں مصروف ہیں:اسفند یارولی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ پختون کبھی کسی کے پاﺅں نہیں پڑا لیکن اب پختونوں کیساتھ ظلم ہو رہا ہے،صوبے کا وزیراعلی صوبے کے بجائے اسلام آباد میں دھرنے میں مصروف ہے۔

اسفند یارولی نے کنونشن سنٹر میں جاری گرینڈ جرگہ سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ خیبر ایجنسی سے جو بھی آئی ڈی پیز آئے ہیں ان کے لےے کوئی کیمپ میسرنہیں ، پختونوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،ہمارے صوبے کا وزیراعلی صوبے کے بجائے اسلام آباد دھرنے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی آئی ڈی پیز کامسلہ اٹھا اقتدار کی جنگ شروع ہو گئی،قبائلی عمائدین اور فاٹا کی عوام کو اعتبار میں لیے بغیر فاٹا میں امن قائم کر نا نا ممکن ہے ،جو علاقے کلیئر ہو گئے ہیں وہاں لوگوں کو جانے کیوں روکا جارہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ گھروں اور دکانوں کو کیوں تباہ کیا جاتاہے ، ہمارا صبر کا پیمانہ ختم ہو ا تو ہاتھ گریبان تک پہنچ جائیں گے ،فاٹا کی عوام کو دیوار سے نا لگایا جائے بلکہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں