پاکستانی حکام کا بیان سابق امریکی سفارتکار کے لیے درد سربن گیا

پاکستانی حکام کا بیان سابق امریکی سفارتکار کے لیے درد سربن گیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے کے الزامات کی زد میں سابق امریکی اعلیٰ سفارتکار رابن رافیل پر ابھی تک کوئی چارج لگایا گیا ہے اور نہ ہی ان سے سوالات کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ کلاسیفائڈ انفارمیشن سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنے آفس میں گھر لے گئی تھیں اور ان کے گھر پر چھاپے کے دوران یہ معلومات برآمد بھی ہوئی ہیں، امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے رابن رافیل پر شکنجہ کستے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات شروع کیں، ان کی سکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی گئی۔ رابن رافیل اس وقت شکنجے میں آئیں جب امریکی حکام نے ایک پاکستانی آفیشل کا یہ پیغام پکڑا کہ انہوں نے رابن رافیل سے امریکی خفیہ معلومات حاصل کی تھیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...