این اے 122 دھاندلی کیس ،ایاز صادق سے 5 ہزار جرمانہ وصول
لاہور (ویب ڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے لاہور کے حلقہ این اے 122 میں جاری انتخابی دھاندلی کی تحقیقات میں جواب تاخیر سے داخل کرنے پر سپیکر سردار ایاز صادق سے 5000 روپے جرمانہ وصول کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن ٹربیونل کے روبروپٹیشن دائر کررکھی ہے، الیکشن ٹربیونل نے اپنے احکامات پر جواب میں التواءکے باعث سردار ایاز ڈادق کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جسے ایاز صادق کے وکیل خواجہ سعید ظفر سے عمران کان کے وکیل انیس علی ہاشمی نے وصول کیا۔ دریں اثناءپی پی 147 میں انتخابی دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب صدیقی کے وکیل عزیر ساجد نے موقف اختیار کیا کہ نواز لیگ کے ایم پی اے میاں محسن لطیف دھاندلی کے ذریعے کامیاب ہوئے جس کا ثبوت تبیلوں کی عدم دستیابی کی صورت میں سامنے آچکا ہے۔ نواز لیگ کے وکیل حافظ سلیم نے اس پر اعتراض کیا جس پر ٹربیونل نے فائنل بحث کیلئے پیر کو دونوں فریقین کو طلب کرلیا۔