پی سی بی نے سعیدا جمل کا برطانیہ میں قیام بڑھادیا

پی سی بی نے سعیدا جمل کا برطانیہ میں قیام بڑھادیا
پی سی بی نے سعیدا جمل کا برطانیہ میں قیام بڑھادیا

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے شکار آف سپنر سعید اجمل کا برطانیہ میں قیام بڑھا دیا ہے ، اس دوران وہ مزید ایک ہفتے تک سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ اپنے باﺅلنگ ایکشن کی بہتری پر کام کریں گے کیونکہ پی سی بی حکام شدت سے اس بات کے خواہاں ہیں کہ سعید اجمل ورلڈ کپ 2015ءسے قبل اپنا ایکشن آئی سی سی سے کلیئر کرا لیں۔

 پی سی بی ترجمان کے مطابق سعید اجمل مزید ایک ہفتے تک انگلینڈ میں قیام کریں گے جنہیں ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی باﺅلنگ ایکشن کی بہتری کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پی سی بی کے پاس 45 دن کا قلیل وقت رہ گیا ہے جس میں آئی سی سی سے سعید اجمل کا ایکشن کلیئر کرایا جاسکتا ہے کیونکہ دیگر تمام ٹیموں کی طرح پاکستان کو بھی اپنے حتمی پندرہ کھلاڑیوں کے نام جنوری کے پہلے ہفتے میں گورننگ باڈی کو ارسال کرنا ہیں۔

 واضح رہے کہ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی ایک ماہ تک باﺅلنگ ایکشن کی بہتری کے بعد سعید اجمل گزشتہ دنوں نجی طور پر انگلینڈ کی لوبرغ یونیورسٹی میں ٹیسٹ کیلئے گئے تھے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا رہا۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...