قومی ہاکی پلیئرز جہاز کے بجائے ٹرین پر سفرکریں گے

قومی ہاکی پلیئرز جہاز کے بجائے ٹرین پر سفرکریں گے
قومی ہاکی پلیئرز جہاز کے بجائے ٹرین پر سفرکریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں سے اندرون ملک ہوائی جہاز پر سفر کرنے کی سہولت بھی واپس لے لی،چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لئے ملک بھر سے کراچی جانے والے پلیئرز کو ہوائی جہاز کے بجائے ٹرین کا کرایہ ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم پر نحوست کے سائے چھٹنے کی بجائے مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں، ہوشربا مہنگائی نے پہلے ہئی پلیئرز کی کمر توڑ دی ہے، اب انہیں معلوم ہوا ہے کہ قومی کیمپوں کے دوران انہیں ہوئی جہاز کی بجائے ٹرین کا ہی کرایہ ملے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کی قومی ذمہ داریاں کے دوران انہیں اندرون ملک سفر کے لئے ہوائی جہاز کا ٹکٹ دیتی تھی تاہم پی ایچ ایف کی موجودہ انتظامیہ نے پلیئرز کو ٹرین کا کرایہ دے گی۔ ذرائع کے مطابق ہاکی کلب آف پاکستان میں جاری کیمپ کا حصہ بننے کے لئے بیشتر کھلاڑی ہوائی جہاز کے ذریعے کراچی پہنچے ہیں تاہم اب انہیں معلوم ہوا ہے کہ مالی بحران کی وجہ سے پلیئرز کو ٹرین کا دو طرفہ کرایہ 4000 روپے ملے گا، پی ایچ ایف کی اس پالیسی کی وجہ سے پیسے پیسے کو ترسنے والے قومی کھلاڑیوں کو ہزاروں روپے کا مزید نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ قومی ٹیم کے اعلان کےس اتھ ہی تمام کھلاڑیوں کو کیمپ میں ٹریننگ کرنے کا یومیہ معاوضہ 800 اور کوچز کو 1000 روپے ملے گا، اسی روز ہی پلیئرز کو ہوائی جہاز کی بجائے ٹرین کے کرائے کے مطابق ادائیگیاں ہوں گی۔

مزید :

کھیل -