ٹریفک اہلکار کی بدتمیزی پر لیگی رکن اسمبلی کاسڑک پر دھرنا

ٹریفک اہلکار کی بدتمیزی پر لیگی رکن اسمبلی کاسڑک پر دھرنا
ٹریفک اہلکار کی بدتمیزی پر لیگی رکن اسمبلی کاسڑک پر دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) باجوڑ سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین کے ساتھ ٹریفک پولیس اہلکار کی بدتمیزی کے بعد رکن اسمبلی نے سڑک پر دھنا دیدیا۔تفصیلات کے مطابق شہاب الدین جمعہ کی شام اپنے اہلخانہ کے ساتھ اسلام آباد کے پرفضا مقام دامن کوہ جارہے تھے کہ پولیس نے راستے میں روک کر گاڑی کے کاغذات طلب کئے جس پر ایم این اے نے کارڈ دکھایا تو اہلکار نے پھینک دیا جس پر شہاب الدین غصے میں آگئے اور گاڑی سے نکل کر سڑک پر بیٹھ گئے، انہوں نے کہا کہ جب تک مجھے انصاف نہیں ملتا یہیں بیٹھا رہوں گا، اس موقع پر شہاب الدین نے پارٹی سے مستفی ہونیکی بھی دھمکی دی جس پر راولپنڈی سے رکن اسمبلی ملک ابرار موقع پر پہنچے اور معاملہ رفع دفع کرایا۔

مزید :

قومی -