فاٹا میں ہونے والے آپریشن کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے:گرینڈ جرگہ کا اعلامیہ

فاٹا میں ہونے والے آپریشن کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے:گرینڈ ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گرینڈ جرگہ نےمشترکہ علامیہ جاری کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فاٹا میں ہونے والے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ،کلیئر کیے جانے والوں علاقوں میں آئی ڈی پیز کو واپس جانے کی اجازت دی جائے ۔تفصیلا ت کے مطابق جے یو آئی (ف)کے زیراہتمام کنونشن سنٹر میں گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا جس میں مشترکہ طور پر آئی ڈی پیز کے مسائل کو جلداز جلد حل کرنے پر اتفاق رائے کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ فاٹا میں ہونے والے آپریشن کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایاجائے ،  آپریشن کے دوران ہونے والے مالی املاک کے نقصان کو پورا کیا جائے اور آئی ڈی پیز کو کلیئر کیے جانے والے علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دی جائے ۔اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فاٹا میں جرگہ نظام کو موثر بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں،شہدا اور زخمیوں کے لواحقین کے لیے خصوصی پیکج بنایا جائے جس سے ان کی مالی امداد ہوسکے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...