نشے میں دھت شخص کا مسجد میں قابل نفرت اقدام

نشے میں دھت شخص کا مسجد میں قابل نفرت اقدام
نشے میں دھت شخص کا مسجد میں قابل نفرت اقدام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ننکانہ صاحب(مانیٹرنگ ڈیسک) واربرٹن میں شراب کے نشے میں دھت نوجوان جوتوں سمیت مسجد میں گھس گیا اور موذن سے مائیک چھین کر گاﺅں والوں کو گالیاں دینا شروع کردیں ۔

مسجد میں نماز کے لیے پہنچنے والے افراد نے توتکار اور لوڈسپیکر پر گالیاں سن کر مسجد کے اندر پہنچ گئے اور ملزم سے مائیک چھین لیاجس کے بعد ملزم کے مبینہ ساتھی منظور عرف جوری، سخاورت، شاہد وغیرہ اسلحہ لے کر آگئے اور مسجد پر فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا دیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انتظامیہ کی درخواست واربرٹن پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

مزید : جرم و انصاف