امریکہ نہیں مکہ مکرمہ چاہئے، خواتین کے حقوق کیلئے تحریک چلائیں گے: سراج الحق

امریکہ نہیں مکہ مکرمہ چاہئے، خواتین کے حقوق کیلئے تحریک چلائیں گے: سراج الحق
امریکہ نہیں مکہ مکرمہ چاہئے، خواتین کے حقوق کیلئے تحریک چلائیں گے: سراج الحق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ کا نہیں، مکہ مکرمہ کا معاشرہ چاہئے، خواتین کیلئے حقوق کیلئے تحریک چلائیں گے۔ لاہور میں تین روزہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ آج دنیا میں تہذیبوں کی لڑائی لڑی جا رہی ہے، عوام سے پوچھتا ہوں کہ امریکہ کا معاشرہ چاہئے یا مکہ کا؟ ہمیں امریکہ نہیں مکہ مکرمہ چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے بغیر کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی، جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کیلئے تحریک چلائے گی اور بینکوں سے بلاسود قرضے فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین پر ظلم و تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں