30نومبر کا جلسہ ہوا توو قانون کے مطابق ہو گا:چوہدری نثار

30نومبر کا جلسہ ہوا توو قانون کے مطابق ہو گا:چوہدری نثار
30نومبر کا جلسہ ہوا توو قانون کے مطابق ہو گا:چوہدری نثار

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ 30نومبر کا جلسہ قانون کے مطابق ہو گا ،کوئی بھی جلسے کی آڑ میں یلغار کی غلط فہمی میں نہ رہے ۔

ٹیکسلا میں 1122ریسکیو کی افتتاحی تقریب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو میری نہیں قانو ن کی اجازت کی ضرورت ہے ،اگر جلسہ ہوا تو وہ قانون کے مطابق ہو گااور کسی صورت بھی قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسہ کرنے کی آزادی سب کو ہے لیکن یہ آزادی کسی اورکی آزادی میں خلل نہ ڈالے ،عمران خان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں ،مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے بندوق سے نہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...