ناکام ازدواجی زندگی کے پیچھے چھپا راز سائنس نے بتادیا

ناکام ازدواجی زندگی کے پیچھے چھپا راز سائنس نے بتادیا
ناکام ازدواجی زندگی کے پیچھے چھپا راز سائنس نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے جوڑے بنتے ہی نہیں ہیں اور اس کی وجہ ان کا ڈی این اے ہے۔ چین کی پیکنگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 600 افراد پر کی گئی تحقیق میں ایک ایسا جین دریافت کرلیا ہے جو لوگوں کو شادی سے محروم رکھ کر اکیلا رہنے پر مجبور کرتا ہے۔

شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں وہ باتیں جو آپ کو کسی نے نہیں بتائیں
یہ جین 5-HTA1 ہے اور اس کی دو اقسام ہیں جنہیں ’جی‘ اور ’سی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ تحقیق کی ایک اہم دریافت یہ تھی کہ جن لوگوں میں اس جین کی ’سی‘ قسم پائی گئی ان میں سے 50 فیصد تنہا تھے جبکہ جن میں ’جی‘ قسم پائی گئی ان میں سے 60 فیصد اکیلے پائے گئے۔
یہ جین دماغ میں سیروٹو نین کا لیول کم کردیتا ہے جس کی وجہ سے صنف مخالف کے ساتھ تعلق اور قربت پر دل مائل نہیں ہوتا اور انسان اکیلا رہنا زیادہ پسند کرتا ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے Scientifi Reports میں شائع کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -