اس دلہن نے کتنی مالیت کا سونا پہن رکھاہے ؟جواب آپ کے ہوش اڑا دے گا

اس دلہن نے کتنی مالیت کا سونا پہن رکھاہے ؟جواب آپ کے ہوش اڑا دے گا
اس دلہن نے کتنی مالیت کا سونا پہن رکھاہے ؟جواب آپ کے ہوش اڑا دے گا

  

نیودہلی (نیوز ڈیسک) اس میں تو کئی شک نہیں کہ سونا خواتین کی کمزوری ہے اور اسے برصغیر میں شادیوں کا لازمی جزو سمجھا جاتا ہے لیکن بعض لوگ اس کے جنون میں حد سے گزر جاتے ہیں۔ بھارتی میڈیا میں دھوم مچانے والی دلہن کے زیورات بھی اسی جنون کی عکاسی کرتے ہیں۔

باتھ روم سونا اگلنے لگے

ریاست آندھرا پردیش کے شہر تیروپتی میں ہونے والی اس شادی میں انوکھی دلہن نے تقریباً 64 کروڑ روپے مالیت کے سونے کے زیورات پہن رکھے تھے۔ نہ صرف دلہن بلکہ اس کے والد نے بھی سونے کے بھاری ہار پہن رکھے تھے جن کی مالیت کا اندازہ نہیں۔

بیٹی کو سونے سے لادنے والے یہ صاحب حلوائی ہیں اور کئی دہائیوں سے مٹھائیاں بیچ بیچ کر مال جمع کررہے تھے۔ شادی کی تقریب میں سونے کی اس قدر بھاری مقدار کا سننے پر مقامی پولیس کو فکر پڑ گئی کہ کہیں تقریب میں ڈاکو ہی نہ آن دھمکیں، لہٰذا پولیس کا ایک خصوصی دستہ حفاظت کیلئے تعینات کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر جب اس شادی کی تصاویر ظاہر ہوئیں تو اکثر لوگوں نے اس پر خوشی کی بجائے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت جیسا ملک، جہاں کروڑوں انسانوں کو پیٹ بھر کھانا بھی نہیں ملتا، وہاں اس قسم کی نمود و نمائش سے غریبوں کی بیٹیوں کے دل پر کیا گزرے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس