ورزش چھوڑ دیں ,کھا کھا کر وزن کم کریں ،نئی خوراک جوآپ کوحیران کردے گی

ورزش چھوڑ دیں ,کھا کھا کر وزن کم کریں ،نئی خوراک جوآپ کوحیران کردے گی
ورزش چھوڑ دیں ,کھا کھا کر وزن کم کریں ،نئی خوراک جوآپ کوحیران کردے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جنیوا (نیوز ڈیسک) موٹاپے سے نجات تو سب کا خواب ہوتا ہے مگر سخت ورزش ہر ایک کے بس کی بات نہیں اور اکثر لوگ چاہتے ہیں کہ کس طرح ورزش کی مصیبت کے بغیر ہی سمارٹ جسم کے مالک بن جائیں۔

بہترین صحت کےلئے سائنسدانوں نے ورزش سے بھی زیادہ موثر آسان ترین طریقہ بتا دیا

دنیا کی سب سے بڑی فوڈ کمپنی نیسلے نے ان لوگوں کا خواب پورا کرنے کیلئے واقعی ایک ایسی غذا کی تیاری شروع کردی ہے جسے کھانے سے وزن بڑھنے کی بجائے کم ہوگا، یعنی کھائیں بھی اور وزن بھی گھٹائیں۔ کمپنی کے جنیوا ہیڈ کوارٹر میں سائنسدانوں نے ایک ایسا مرکب دریافت کیا ہے جو جسم کے کیمیائی تعاملات میں ایسی ہی تبدیلیاں پیدا کرسکتا ہے جیسی کہ ورزش سے پیدا ہوتی ہیں اور یوں آپ بیٹھے بیٹھے جسم کی چربی سے نجات پاسکتے ہیں۔

 نیسلے کے سائنسدان ساکاموٹو نے بتایا کہ جسم میں میٹا بولزم کا مکمل کنٹرول AMPKانزائم کے پاس ہوتا ہے۔ جب ہم ورزش کرتے ہیں تو یہ انزائم متحرک ہوتا ہے اور دیگر تبدیلیوں کے ساتھ چربی پگھلنے کا عمل بھی شروع ہوتا ہے۔ نیا دریافت ہونے والا مرکب C13 بھی اس انزائم پر ورزش کی طرح اثر انداز ہوکر اسے متحرک کردیتا ہے اور یوں جسم کی چربی میں کمی واقع ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ موٹاپہ کم کرنے والی یہ غذا مشروب یا گولی کی صورت میں تیار کی جائے گی اور ابتدائی طور پر اسے ایسے لوگوں کیلئے متعارف کروایا جائے گا جو بیماری یا معذوری کی وجہ سے ورزش نہیں کرپاتے۔

دوسری جانب گلاسگو یونیورسٹی کے پروفیسر نوید ستار اس خوشخبری سے زیادہ متاثر نظر نہیں آتے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ایسی خوراکیں تیار کرنے کی کوشش ہوچکی ہے لیکن کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ورزش کا کائی نعم البدل نہیں۔

 

مزید : تعلیم و صحت