عوام خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی : شہباز شریف

عوام خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی : شہباز ...
عوام خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی : شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔دھرنے والوں نے ذاتی مفاد کی خاطر ملکی مفاد کو نقصان پہنچایا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری دھرنوں پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کل ہونے والے دھرنے اور احتجاج ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔دھرنا دینے والوں نے ذاتی مفاد کی خاطر ملکی مفاد کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہے اور عوام اس خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو بہتری کی طرف لے کر جا رہی ہے جبکہ کچھ عناصر ترقی کی راہ مین رکاوٹ ڈال کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔