آئین سے وفاداری سب پر لازم ، انتخابات 2018 میں ہوں گے: وزیر اعظم نواز شریف

آئین سے وفاداری سب پر لازم ، انتخابات 2018 میں ہوں گے: وزیر اعظم نواز شریف
آئین سے وفاداری سب پر لازم ، انتخابات 2018 میں ہوں گے: وزیر اعظم نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے اعادہ کیا ہے کہ آئین ہی میں ملک کے تمام مسائل کا حل ہے اور اس کے سوا کوئی بھی راستہ چلنے کے قابل نہیں، آئین سے وفاداری صرف حکومت ہی نہیں بلکہ تمام فریقین پر یکساں لازم ہے اور آج پاکستان میں سب ہی جانتے ہیں کہ آئین کی پاسداری ناگزیر ہے۔ میڈیا کو جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات ملکی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گے اور عوام کو تمام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی جانچنے کا موقع ملے گا ، ان کی کارکردگی کی بنیاد پر عوام جس کو چاہیں گے اس کو ووٹ دیں گے اور جس کو نہ چاہیں ووٹ نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات 2018 میں ہوں گے جب ہماری حکومت اپنی آ ئینی مدت پوری کر چکی ہو گی اور ہماری کوشش ہو گی کہ اس وقت عوام کو ایک بہتر اور خوشحال پاکستان دیں تاہم تمام سیاسی جماعتیں جمہوری نظام میں سٹیک ہولڈر ہیں، اس لئے انہیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی امریکی سفیر سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات جاننے کے لئے کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -